نیب ریمانڈ کی مدت میں اضافہ،بدنیتی پرریفرنس بنانے کی سزا کم کردی گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: نیب ریمانڈ کی مدت میں اضافہ،بدنیتی پرریفرنس بنانے کی سزا کم کردی گئی،حکومت نے الیکشن کمیشن اور نیب کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کردئیے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرڈیننسز کی منظوری دی، حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی ہے۔
اب حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج بھی انتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہونگے،ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججز کے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔
حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا دوسرا آرڈیننس قومی احتساب بیورو سے متعلق ہے ،نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر 40 دن کردیا گیا۔
نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مبنی نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے جولائی 2023 میں کو اس وقت کے قائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی تھی جس کے تحت احتساب ادارے کو انکوائری کے دوران کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ترمیم کے تحت ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے جو کہ مزید 60 روز تک بڑھائی جاسکتی تھی جس میں دوبارہ تبدیلی کی گئی ہے۔
Comments are closed.