عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیلی جارحیت نہ روک سکا،رفح میں حملے جاری،6 فلسطینی شہید

53 / 100

فوٹو: فائل

غزہ: عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیلی جارحیت نہ روک سکا،رفح میں حملے جاری،6 فلسطینی شہید، عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور غزہ پٹی کے شمالی علاقوں میں بھی اسرائیلی زمینی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق الفلوجہ اور بیت لاہیہ میں پناہ لیے بے گھر فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،رفح میں کویتی اسپتال میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کا ایندھن باقی رہ گیا ہے۔

رفح میں کویتی اسپتال کے ڈائریکٹرنے مدد کی اپیل بھی کی ہے، چند روز بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں نیا آپریشن شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طولکرم میں اسرائیلی فوج نے کھیلتے ہوئے 15 سال کے لڑکے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 سے بڑھ گئی ہے اور عالمی برادری عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود بے بس ہے۔

Comments are closed.