صائم ایوب سے اوپننگ اور کیپربدلنے کی وجہ سے محمد رضوان کی فارم ڈسٹرب

Pakistan's stand-in captain Mohammad Rizwan speaks to the media during the team's training and media session the day before the second cricket Test match between New Zealand and Pakistan at Hagley Park Oval in Christchurch on January 2, 2021. (Photo by Marty MELVILLE / AFP) (Photo by MARTY MELVILLE/AFP via Getty Images)
50 / 100

فوٹو: فائل

برمنگھم : انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو23 رنز سے ہرا دیا، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ سیریز کا تیسرا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹی 20 میں محمد رضوان جلد آوٹ ہوگئے جس کے بعد فخر،افتخار کی اچھی بیٹنگ کے باوجود وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

صائم ایوب سے اوپننگ اور کیپربدلنے کی وجہ سے محمد رضوان کی فارم ڈسٹرب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ان کی جگہ باربار فیل ہونے والے صائم ایوب کو کھلا کر ان کا اعتماد ڈسٹرب کیا گیا اور ان پر تیز کھیلنے کا دباو غیر اعلانیہ طورپر بڑھا دیا گیاہے۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان کی جیت کے پیچھے مسلسل محمد رضوان کا ہاتھ زیادہ تر کارفرما رہا اس کے باوجود ان کو ڈسٹرب کرنے کےلئے کبھی اوپننگ سے ہٹا دیا جاتا ہے کبھی کیپرکی ذمہ داری لے لی جاتی ہے۔

پی ایس ایل اور لیگز میں جارحانہ کھیلنے والے اعظم خان ایک بار پھر ناکام رہے اور انٹرنیشل کرکٹ میں وہ نتائج نہیں دے پارہے جن کی توقع کی جارہی ہے جب کہ صائم ایوب مسلسل آوٹ آف فارم ہیں۔

برمنگھم میں کھیلے گئےدوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے 183 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، محمد رضوان صفر جبکہ صائم ایوب صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے،فخر زمان 45 اور بابراعظم 32 ، افتخار 23 ، عماد وسیم 22 اور اعظم خان 11 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 3، معین علی اور جوفر آرچر نے 2، 2 ، کرس جورڈن ، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37، جونی بیرسٹو 21 اور فل سالٹ 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں

Comments are closed.