مسلم لیگ ن کی حکومت کا 70 ہزار وفاقی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

61 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی حکومت کا 70 ہزار وفاقی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ، روزگار دینے کی بجائے سرکاری آسامیاں ختم کرکے تقریباً 80 وفاقی محکوں کو باہم انضمام کردیا جائے گا اور یہ ملازمتیں گریڈ ایک سے 16 تک کی ہوں گی.

اس حوالے سے دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ قومی دولت بچانے کیلئے کیا گیا ہے اس رپورٹ کے مطابق بچت پروگرام میں افسروں کو نہیں چھیڑا جائے گا.

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے جو کفایت شعاری کے اقدامات پر سفارشات دے گی اور اسی نے آئندہ بجٹ کے حصے کے طور پر اعلان ہو گا.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں 80 سے زائد وفاقی حکومت کے اداروں کی اوورہالنگ، ادغام یا اتلاف کی سفارشات بھی شامل ہوں گی، متذکرہ کمیٹی کو یہ کام تفویض کیا گیا ہے جو شہبازشریف نے اپنی گزشتہ وزارت عظمیٰ کے دور میں کفایت شعاری کےلیے بنائی تھی۔

Comments are closed.