امریکی نمائندے کا افغانستان سے متعلق وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم
اسلام آباد(نیٹ نیوز)امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اب افغانستان کے کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔
زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا ان کا تشدد میں کمی اور دوسروں ممالک کے اندرونی اختلافات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے متعلق بیان خطے میں مثبت تبدیلی لائے گا اور پاکستان کو مرکزی کردار دے گا۔
Comments are closed.