وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ کیلئے ایف بی آرکی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ کیلئے ایف بی آرکی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 2 اہم ٹیکس تجاویز کے متبادل اقدامات کی ہدایت۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔
خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ 2022 سے معطل کیا ہے، وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔

Comments are closed.