متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے10 ارب ڈالرمختص کردیئے

51 / 100

فائل:فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے10 ارب ڈالرمختص کردیئے، اماراتی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورہء متحدہ عرب امارات کے دوران ہوئی ہے۔

اماراتی سرکاری میڈیا نے پاکستان کے حوالے سے اچھی خبریں دینا شروع کردیں۔۔۔ سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب
ڈالر کی رقم مختص کردی ہے۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان۔۔۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین آج ابو ظہبی میں ہوئی ملاقات کے دوران ہوا.

اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے رقم مختص کرنے کا اعلان پاکستان کی معیشت کے استحکام اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید فروغ کیلئے کیا.

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے وزیراعظم نےمتحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی۔

ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.