ایرانی صدر ،وزیرخارجہ ودیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

46 / 100

فائل:فوٹو
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔صدرابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی۔

ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ و دیگر ساتھیوں کا سفر آخرت ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔

صدرابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات میں اظہار افسوس کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے رہنماوٴں نے بھی شرکت کی ، روس، ترکیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے اعلان کیا کہ وہ نماز جنازہ میں اپنے نمائندے بھیجیں گے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور رفقا کی وفات پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز سے ایرانی صدر کی آخری رسومات کا آغاز تبریز میں ہوا ، تبریز میں بھی ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔

یاد رہے کہ 19 مئی بروز اتوار ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments are closed.