حکومت نے فیصلہ تبدیل کر دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورامیر مقام کا دورہ کرغزستان منسوخ

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ تبدیل کر دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورامیر مقام کا دورہ کرغزستان منسوخ کردیا گیا ہے، پاکستانی سفیر کی طرف سے صورتحال قابو میں ہونے کی اطلاع پر وفاقی وزرا کی بشکیک روانگی روکی گئی.

اب تک کرغزستان سے 140 طلبہ واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں اور تقریباً سب پاکستانی سفیر اور سفارت خانہ سے ناخوش ہیں، رات لاہور پہنچنے والے طلبہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی سفیر کی غلط بیانی کا گلہ کیا.

کرغزستان میں 12 ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ ہیں اور ہزاروں واپسی کے منتظر ہیں جب کہ دوسری طرف کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق وفد نے آج گیارہ بجے لاہور سے بشکیک روانہ ہونا تھا، البتہ اب بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کےلیے قازقستان اور تاشقند کے سفارتی عملے کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قزاقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کےلیےکل آستانہ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہو چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور اسپتال کا دورہ کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈینیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

انجنئیر امیر مقام اور اسحاق ڈار کل صبح خصوصی طیارے پر بشکیک روانہ ہوں گے

گزشتہ روز میڈیا کو وزیراعظم آفس سے جاری کی گئی خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انجنئیر امیر مقام اور اسحاق ڈار کل صبح خصوصی طیارے پر بشکیک روانہ ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا کوکرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ایشوحل کرانے کا ٹاسک دیاہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی علاقے، انجنئیر امیر مقام اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی۔.

اسحاق ڈار اور انجنئیر امیر مقام بشکیک میں غیر ملکی طلبہ مخالف حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔.

دونوں پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، انکے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا ہو.

وزیراعظم نے بشکیک واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،جو طلبہ پاکستان واپس آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر انکی فوری واپسی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کے مابین روابط کو مسلسل برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

واضح رہے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملوں میں 14 طلبہ شدید زخمی ہوئے ہیں جھنیں مقامی لوگوں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ بعض میڈیا اطلاعات میں اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیاہے۔

Comments are closed.