چینی شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

45 / 100

فائل:فوٹو

چونگ چنگ: چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جس میں صرف ٹھوڑی کے سہارے پورے جسم کو ہوا میں معلق کرنا ہوتا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ شہری نے ٹھوڑی کے بجائے اپنی گردن رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی گردن جسم کا بوجھ سہار نہیں پائی اور ٹوٹ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک 57 سالہ شہری نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمڑے کے حصے پر خود کو ٹھوڑی کے بل لٹکا لیا اور اسی دوران پیش آئے حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق شہری نے ٹھوڑی کے بجائے اپنی گردن رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی گردن جسم کا بوجھ سہار نہیں پائی اور ٹوٹ گئی۔ تاہم دیگر لوگوں کا ماننا ہے کہ شہری نے ٹھوڑی رکھ کر جسم کو ہلانے جلانے میں ضرورت سے زیادہ زور لگایا جس کی وجہ سے گردن ٹوٹی۔

یاد رہے کہ یہ عجیب و غریب مشق گزشتہ دہائی سے چین بھر میں کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس میں ہوا میں لٹک رہے چمڑے کے پٹے پر ٹھوڑی رکھنا ہوتی ہے اور پورے جسم کو ہوا میں معلق کردینا ہوتا ہے۔ اس ورزش کی ایجاد 2017 کے آس پاس ہوئی تھی جس کا مقصد کمر کے درد کو دور کرنا ہوتا ہے۔

صرف ٹھوڑی کے ذریعے ہوا میں لٹکنا ایک غیرمحفوظ اقدام لگتا ہے تاہم اس کا تجربہ کرنے والے کافی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گردن اور کمر کے درد کے لیے حیرت انگیز علاج ہے۔ دوسری جانب چین اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز برسوں سے اس متنازع ورزش کے خطرات سے عوام کو خبردار کرتے آرہے ہیں۔

Comments are closed.