آزاد کشمیر میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہبازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آزاد کشمیر میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہبازشریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔
ادھر صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نےکہا ہےکہ ان کی وزیراعظم پاکستان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔
شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فریقین آزادکشمیر میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، انتظامیہ امن وامان بحال کرنےکے لیے بات چیت کا دروازہ کھولے۔
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نےکہا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر عقل کُل بنے بیٹھے ہیں، اس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں۔
چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی،آٹا سستا ہے تو آزاد کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔
Comments are closed.