پنجاب اسمبلی میں عدالتی حکم پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے 27 ارکان اسمبلی معطل
فوٹو: فائل
لاہور : پنجاب اسمبلی میں عدالتی حکم پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے 27 ارکان اسمبلی معطل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد ان مخصوص نشستوں سے محروم ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکرنے عدالتی فیصلے پر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کومعطل کردیا اور اپوزیشن رکن کاپوائنٹ آف آرڈردرست قراردے دیا۔
اسپیک نے ایوان میں سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایا اور ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سےعملدرآمدکرنے کا حکم دے دیا اس فیصلے کے تحت 27 ارکان معطل ہوئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے جبکہ ق لیگ11 اور استحکام پاکستان پارٹی کے پاس اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں،مسلم لیگ ضیا،ایم ڈبلیوایم،ٹی ایل پی کے پاس اسمبلی میں ایک ایک نشست ہیں۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو دینے کافیصلہ معطل کردیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کومعطل کررہے ہیں ، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینےکی حدتک ہوگی، عوام نے جوووٹ دیااس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.