فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں منظور
فوٹو: فائل
نیویارک: فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی، اکثریت ممالک نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی،جنرل اسمبلی اجلاس میں 143 اراکین نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی۔
قرارداد کی 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مکمل رکن بننے کی اہلیت تسلیم کرلی۔ جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کو قرار داد کی حمایت کی سفارش کی۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور ہونے پر ردعمل دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سفارش حماس کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
Comments are closed.