پیپلز پارٹی صدر،چیئرمین سینیٹ،2 گورنرزلینے کے بعد 8 وقاقی وزرابھی لےگی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پیپلز پارٹی صدر،چیئرمین سینیٹ،2 گورنرزلینے کے بعد 8 وقاقی وزرابھی لےگی،پی ڈی ایم پارٹ ون کی طرح پارٹ ٹو میں بھی شہبازشریف وزیراعظم بن کرمہنگائی اور معاشی خساروں کی تنقید کا رخ ن لیگ کی طرف موڑیں گے پیپلز پارٹی اقتدار انجوائے کرے گی۔
پیپلزپارٹی نے اقتدار میں باضابطہ شمولیت سے قبل اپنے تمام سیاسی اہداف حاصل کرلئے جس کے بعد ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ذرائع کےمطابق وزارتوں پر اب بھی بات چیت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی فی الحال8 وزارتیں لینے پر آمادہ ہے تاہم اس تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے کیونکہ شہبازشریف کو اپنا اقتدار بچانے کےلئے پیپلز پارٹی کے ووٹوں کی بیساکھی سے نجات نہیں مل پارہی ۔
ذرائع کے مطابق ابھی پیپلز پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا شیڈول سامنے نہیں آیا ہے مگر آمادگی ظاہر کردی گئی ہے اور پیپلز پارٹی آخری بال تک اپنے پتے احتیاط سے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر لوگ خاص کر نوازشریف کیمپ کا حصہ سمجھے جانے والے سیاستدان شہبازشریف کے اقتدار سے مطمئن نہیں ہیں ان کا خیال ہے کہ شہبازشریف کے پاس اختیار نہیں ہے اور ان کی حکومت پارٹی کےلئے مزیدنقصان کا باعث بن رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تاہم اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ان کو پیچھے دھکیل دیا اوردوسری جماعتوں کی حمایت سے مرکز میں حکومت بنالی۔
Comments are closed.