تعلیمی اداروں میں گر میوں کی چھٹیوں کا اعلان،اکٹھی فیس لینے پرپابندی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
حکام نےچھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا،وفاقی نظامت تعلیمات حکام کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں تین جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی گیارہ اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول کا اطلاق وفاق کے تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا ،دوسری جانب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں سے یکمشت فیس وصول نہ کی جائے۔
Comments are closed.