پاکستان کوہوم گراونڈ پرنیوزی لینڈ کی بی ٹیم سے سیریزہارنے کاخطرہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان کوہوم گراونڈ پرنیوزی لینڈ کی بی ٹیم سے سیریزہارنے کاخطرہ،مہمان ٹیم کو سیریز میں پہلے ہی 2 ایک کی برتری حاصل ہے کل آخری میچ جیتنے کی صورت میں کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت جائے گی۔
پی ایس ایل کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے بیشتر کھلاڑی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے، عثمان،صائم ایوب متاثر کن اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، عرفان نیازی دو میچز اچھا کھیلنے کے بعد ڈراپ کردیئے گئے۔
سپاٹ فیکسنگ پر پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آ کر پھر باہر ہونے والے محمد عامر کو موقع ملا لیکن وہ بھی توقعات پر پورا نہ اترے،پی ایس ایل کے چند میچز میں اچھا کھیلنے والے عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف 22 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 174 رنز بناسکی، فخز زمان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔
افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے ناقابلِ شکست 22 اور صائم ایوب نے 20 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 16 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم او رورکے نے 3 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ بین سیئرس نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور جمی نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔
اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔
Comments are closed.