پاکستان نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سےہرادیا
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاکستان نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سےہرادیا،مہمان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 90 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا 91 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کرلیا،محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے عرفان خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 14، عثمان خان 7 اور صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے بین لسٹر، مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی اور 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 90 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین 19 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کے اسٹار باولرشاہین آفریدی کو3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت لیا نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی 20 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے،اسی گراونڈ پرپہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستانی سکواڈ : بابر اعظم ، صائم ایوب ، محمد رضوان ،عثمان خان ، افتخار احمد ، عرفان خان ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عامر ، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
کیویز سکواڈ :ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ ، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل، کول میک کونچی، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لیسٹر۔
Comments are closed.