پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا

52 / 100

فوٹو: ایکس 

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا،میچ 5،5 اوورز تک محدودکیا گیا تھا اس کے باوجود بارش آڑھے آگئی۔

پہلے میچ کی ابھی دو ہی بالز پھینکی جاسکیں بارش دوبارہ شروع ہونے پرمیچ بغیر نتیجہ ختم کرنا پڑا۔

https://twitter.com/AmeerHamzaAsif/status/1781025158100324765?t=GzTIpbMU-DjeamJV03SOgA&s=19

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں تاخیر سے ٹاس ہوا جو نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کھلاڑی گراونڈ میں پہنچےمگر بارش نے واپس میچ دوبارہ شروع ہونے کا وقت 10 بجکر 17 منٹ مقرر ہوا، وقت کے ضیاع کے باعث میچ 5،5 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

شاہین شاہ نے پہلے ہی اوور میں ٹم رابنسن کو کلین بولڈ کردیا مگر ابھی صرف 2 بالز پھینکی گئی تھیں کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی۔

جس کے باعث میچ بغیر نتیجہ ختم کرنا پڑا۔ سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل کو اسی گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.