مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 4 روپے 53پیسے مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 290سے تجاوز کر گئی ہے ،نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوچکا ہے۔

Comments are closed.