وہ آئی،رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا، چلی گئی،اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

54 / 100

فوٹو: اسکرین گریب ایکس 

اسلام آباد: وہ آئی،رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا، چلی گئی،اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، صدرمملکت آصف زرداری کی صاحبزادی اورپہلی باررکن قومی اسمبلی بننے والی آصفہ بھٹونے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا اور اس کے فوراً بعد ایوان سے چلی گئیں۔

ریکوزیشن پربلائے گئے اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس شروع ہوتے ہی آصفہ بھٹو کو حلف اٹھانے کی دعوت دی، اپوزیشن کی نعرہ بازی اور جعلی مینڈیٹ کے شور میں آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا۔

ایوان میں دہشتگردی اور حادثات میں مرنے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد پیپلزپارٹی کے ہی عبدالقادر پٹیل نے اپنا کام مکمل ہونے پر کورم کی نشاندہی کردی۔

گنتی ہوئی تو کورم پورا نہیں تھاجس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا،ایازصادق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اجلاس ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو کا حلف دیکھنے کےلئے صدرمملکت آصف زرداری، بختاوربھٹوزرداری ان کے شوہر بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کےلئے مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے جب بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Comments are closed.