ایرانی حملے کاخدشہ ، امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں

46 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اپنے سفارت خانے کے ملازمین پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

عملے کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ مقبوضہ بیت المقدس ، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم ایک ساتھ ملک چھوڑ رہے ہیں"۔ ہزاروں اسرائیلی محفوظ وطن کی تلاش میں!

ان عوامل پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے۔

Comments are closed.