آج کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہونےلگے
فوٹو فائل
واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آج کے دور میں نوجوان تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے کینسر میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین نے پایا کہ 1950 اور 1954 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 1965 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد میں جلد بڑھاپے کا امکان 17 فیصد زیادہ ہے۔
محققین کی ٹیم نے 149,000 لوگوں کے خون کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ 55 سال سے کم عمر کے بالغوں میں جلد بڑھاپے کا تعلق بعض کینسر کے خطرے کو زیادہ کردیتا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ڈاکٹر روئیی تایان نے کہا کہ امریکا اور عالمی سطح پر نوجوان بالغوں میں کینسر کی متعدد اقسام تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اضافے کو جنم دینے والے عوامل کو سمجھنا موجودہ نوجوان اور آنے والی نسلوں میں کینسر کی روک تھام اور اس کی جلد تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
Comments are closed.