درگاہ جانے والازائرین سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 17 افراد جاں بحق، متعددزخمی
فوٹو : فائل
حب: درگاہ جانے والازائرین سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 17 افراد جاں بحق، متعددزخمی ہو گئے، حادثہ کا شکار ہو نے والے افراد درگاہ شاہ نورانی جارہے تھے.
زائرین کے ٹرک کو حب میں عیاں پیر کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں وہ کھائی میں گرا، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ٹرک پر حادثہ کے وقت 70 افراد سوار تھے، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ٹرکوں میں ریس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے.
بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو شدید زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت بھی کی۔
حادثے میں مرنے والوں کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، سب لوگ ٹرک پر شاہ نورانی جا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کا ابتدائی اطلاعات کے دوران کہنا تھا کہ ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ ایمبولینسیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، بعض زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس وزیر داخلہ نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے.
Comments are closed.