پاکستان میں چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی
فوٹو: فائل
اسلام آباد:پاکستان میں چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا، کمیٹی نے کہاشوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
عید الفطر کاچاند دیکھنے کے لئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوا۔ محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید الفطر کل بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا وزارت مذہبی امور میں ہوا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوئے.
اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی گئیں جس کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید الفطر کا اعلان کیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر کل بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے، ملک کے اکثر حصوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.