اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاوٴڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

53 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاوٴڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاوٴڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، دو ججز کے عملے نے خطوط کھولت تو اس کے اندر پاوٴڈر موجود تھا۔

خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پاوٴڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، آٹھ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

Comments are closed.