ججز کا خط،سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی مشکور ہوں تاہم میں جوڈیشل کمشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

خط کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کا خط پڑھا ہے، اس معاملے کو جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہیے۔

Comments are closed.