یورپی ملک نے بھنگ کی کاشت اور استعمال کو قانونی قرار دے دیا

46 / 100

فائل:فوٹو
برلن : جرمنی میں بھنگ کی کاشت اور استعمال قانونی قرار دے دیا گیایکم اپریل سے ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو جائے گا

جرمنی میں ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو گا جبکہ ایک خاص مقدار تک بھنگ گھر میں بھی کاشت کی جا سکے گی، اپوزیشن جماعتیں اور صحت عامہ کے گروپ اس حکومتی اقدام پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت یکم اپریل بروز پیر سے بھنگ کو جزوی طور پر قانونی حیثیت دینے کے اپنے فیصلے کا نفاذ کرے گی، تاہم منشیات کی اس قسم تک رسائی سیدھی نہیں ہوگی۔ آئیے اس بارے میں نئے قوانین کا جائزہ لیں۔

یکم اپریل سے ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو جائے گا، جو کہ 80 سگریٹ بنانے کے لیے کافی ہے، تاہم اس مقدار کا انحصار استعمال پر بھی منحصر ہے، ایک بالغ فرد کے لیے تین پودے اگانے اور 50 گرام خشک بھنگ کی حد کے ساتھ اس کی گھریلو کاشت کی بھی اجازت ہو گی۔

جرمنی میں یکم اپریل سے بھنگ کا استعمال قانونی ہو گا

تاہم سکولوں، کنڈرگارٹنز، کھیل کے میدانوں اور عوامی کھیلوں کی سہولیات کے 100 میٹر کے دائرے میں منشیات کا استعمال ممنوع رہے گا، پیدل چلنے والے علاقوں میں صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے کے درمیان سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments are closed.