وزیراعظم کی کابینہ کے متوازی فورم سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بڑی امیدیں وابستہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی شریک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم کی کابینہ کے متوازی فورم سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور انھوں نے ملکی ترقی کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے واضح کردہ کردار کی تعریف کی ہے.
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،عسکری قیادت سابق نگران وزیر اعظم و کابینہ نے شرکت کی.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے ،عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ملکی معیشت کو بہت بڑے چیلنجز درکار ہیں لیکن معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی.
،شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، ہمیں ہر میدان میں ریفارمز لانی ہیں، اجلاس میں سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی بریفنگ دی.
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور معیشت کی بحالی کیلئے معاشی ٹیم کا پلان بھی ایس آئی ایف سی کے سامنے رکھا۔
وزیر اعظم نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے،مزید بولے واضح پیغام ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی، ہمیں اس میکرو سٹیبلٹی کو آگے لے کر جانا ہے ، ہمیں مزید ایک پروگرام چاہیے، اس کا دورانیہ 3سال تک ہو سکتا ہے.
انھوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت اصلاحات لانا بہت ضروری ہے، اجلاس کے بعد وزیر اعظم سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات بھی ہوئی ،جس میں شہباز شریف نے وزرائے اعلیٰ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed.