پی ایس ایل کی کچھ ناخوشگوار یادیں
اسد علی
پی ایس ایل اختتام کو پہنچا مگر پی ایس ایل کی کچھ ناخوشگوار یادیں اب بھی باقی ہیں، ہرسال پاکستان سپرلیگ کے مقابلے ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں، لیکن ان مقابلوں کے دوران ٹریفک مسائل بھی زیادہ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں ٹریفک کا بہاؤ ان میچوں کے دوران مسئلہ بن گیا ہے۔
حالیہ پی ایس ایل کے دوران بھی مختلف شہروں میں ٹریفک مسائل کا سامنا رہا ۔ خصوصاً میچ کے دن شہریوں کو ٹریفک جام ہونے اور راستوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے افراد کام پر دیر سے پہنچتے ہیں اور کئی شہری اپنی ضروری کاموں کے لئے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک انتہائی مسلہ بنی رہی جس پر کچھ شہریوں نے اپنے خیالات کااظہارکیا اور بتایا کہ ان کو گھر سے نکلنے اور واپس آنے میں بہت مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آئندہ ان مسائل کا حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کی زندگی میں اس کا اثر کم ہو۔
ان میچز کے دوران ٹیم کی رہائش 10 20 کلومیٹر اسٹیڈیم سے دوری پر رکھی گئی . آپ اگر انکی رہائش کا انتظام اسٹیڈیم کے قریب کرلیتے تو شاید اتنی مسائل کا سامنا نہ ہوتا ، ان میچز کے دوران عوام کے صبر کی انتہا ہو جاتی جس کے بدلے وہ مختلف مختصر راستے نکل کر ماحول کا حشر نشر کر کے نکل جاتے ہیں.
عوام کی اِس جہالت کے نتیجے میں روڈز کی حالت بھی ناساز اور نازک دکھتی ہے . آخر کب تک آپ ان ٹریفک ایشوز کو مداوا نہیں کریں گے ، مزیدآبادی آپکے لیے نئے مسائل ساتھ لے کر آئیگی . میں اِس آرْٹِیکَل کے ذریعے صرف انکے شعور کو جگہ رہا ہوں کے کاش اِس قوم میں تبدیلی آجائے تو ہمارا ملک ترقی کی راہ پرقدم رکھے۔
حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ان مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں اور میچوں کے دوران ٹریفک کی منظم کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، میچ کے دوران عوام کو ایک راستہ بند کر کے ٹریفک کو منظم کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، مختلف علاقوں میں ایمبولینس اور ایمرجنسی خدمات کی بھرپور دستیابی کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی ضرورت کی صورت میں فوراً مدد فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.