سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

53 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگردمارے گئے ۔

پاک فوج کے سات جوان مادروطن کادفاع کرتے ہوئے وطن کی مٹی پر نثار ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔

جیسے ہی اپنے فوجیوں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ میں ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئیجس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیااس دوران مٹی کے پانچ بہادر بیٹوں نے شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہداء میں ضلع خیبر کے رہائشی حوالدار صابر،ضلع لکی مروت کے رہائشی نائیک خورشید ،ضلع پشاور کے رہائشی سپاہی ناصر،ضلع کوہاٹ کے رہائشی سپاہی راجہ اورضلع ایبٹ آباد کے رہائشی سپاہی سجادشامل ہیں۔

بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں دستوں نے موٴثر طریقے سے کارروائی عمل میں لائی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی 39سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور ضلع تلہ کنگ کے رہائشی 23سالہ کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے مقابلہ کیااور شہادت کو گلے لگا لیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوۓ شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ)، اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی

شہداء کو انکو کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جاۓ گا
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام جنازے میں شریک ہوئے.

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.