آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
فائل:فوٹو
اسلام آباد:نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جہاں وہ 30 اپریل 2018 سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
Comments are closed.