وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو وزارتیں دے دی گئیں،اسحاق ڈار وزیرخارجہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو وزارتیں دے دی گئیں،اسحاق ڈار وزیرخارجہ، خواجہ محمد آصف کو دفاع کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کے محکموں کا قلمدان بھی دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں محمد اورنگزیب کو خزانہ کے ساتھ ریونیو کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے جبکہ سینیٹر مصدق ملک وزیر پیٹرولیم ہوں گے اور وزارت پاور کا اضافی چارج بھی اُن کے پاس ہوگا۔

سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی اور ترقی، ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس دے دی گئی۔

قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز، عبدالعلیم خان کو وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ جبکہ جام کمال خان کو وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔

اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے، عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات، رانا تنویر حسین کو وزیر صنعت و پیداوار، احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبشلمنٹ، محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

کابینہ میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انصاف کے ساتھ مذہبی امور کا محکمہ بھی دیا گیا ہے۔امیر مقام وزیر سیفران مقرر کیے گئے ہیں، ان کے پاس وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی وزارت دی گئی ہے۔

اس سے قبل نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے تھے.

Comments are closed.