آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، مری ، گلیات میں بارش اور برف باری کا امکان
فائل:فوٹو
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، مری اور گلیات میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے بارش واوربرفباری سے متعلق موسم کی ایڈوائزری کردی گئی
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کے ممکنہ سلسلہ کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا بھی آغاز کر رہا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی و برفانی علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اور ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں سے لوگوں کے بر وقت انخلاء کوبھی یقینی بنایا جائے۔
مزیدبرآں متعلقہ محکمے ندی، نالوں میں پانی کے بہاوٴ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں ، تمام متعلقہ محکمے رابطے اور معاونت کے دائرہ کار کو مستحکم بنائیں اور کاشتکار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں سر انجام دیں۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں اور جس علاقے میں سفر کا ارادہ ہو، وہاں کی انتظامیہ کے اہم نمبر پاس رکھیں۔
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے ہ عوامی آگاہی کیلئے مقامی زبانوں میں پیغامات کی رسائی یقینی بنایا جائے اورلینڈ سلائیڈ وسیلابی خدشے کے زیرِ اثر علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی قبل از وقت فراہمی یقینی بنائیں۔
Comments are closed.