مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔ عام انتخابات میں ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ 9 ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے۔ خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ن لیگ کو ملی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) 123 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

عام انتخابات میں ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ 9 ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے۔ خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان کی ایوان میں تعداد 73 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 16 اوراقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 22 ہے۔ ایم کیو ایم کو 17 جنرل نشستیں ، خواتین کی مخصوص 4 اور ایک اقلیتی نشست ملی۔

قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ جے یو آئی کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہے جبکہ خواتین کی مخصوص 4 نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ملی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے۔ جنرل نشستوں کی تعداد 3 اورخواتین کی مخصوص ایک نشست ملی۔ مسلم لیگ ق کی قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد 5 ہے ان میں 3 جنرل، ایک آزاد رکن جو پارٹی میں شامل ہوا اورخواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے۔

Comments are closed.