الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشتیں دینے کی درخواست مسترد کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشتیں دینے کی درخواست مسترد کردی ہے، فیصلہ میں کہا گیاہےسنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع نہیں کرائی۔
فیصلہ میں کہا گیاہے یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
فیصلے کے ساتھ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ کا اختلافی نوٹ بھی جاری گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ معزز ممبران کے ساتھ اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں۔
اختلافی نوٹ میں کہاگیاہے یہ مخصوص نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم تک خالی رکھنی چاہئیں۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل اور دیگر درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یاہے جو کہ 1-4 کے تناسب سے جاری کیا جبکہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔
سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی ترجیحاتی فہرست جمع کرانے میں 2 دن کی توسیع کی تھی۔
سنی اتحاد کونسل نے انتخابات سے قبل خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی جو لازم تھی، مخصوص نشستوں کی فہرست انتخابات سےقبل جمع کرانا قانونی ضرورت ہے۔
سنی اتحاد کونسل کا بروقت مخصوص نشستوں کی فہرستیں مہیا نہ کرنا قانونی نقص ہے،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے انتخابی نشان کے باوجود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور سنی اتحادکونسل نے تصدیق کی کہ ان کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔
Comments are closed.