حکومتی اتحاد کے سردارایاز صادق سپیکر اورغلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکرمنتخب،حلف اٹھا لیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومتی اتحاد کے سردارایاز صادق سپیکر اورغلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکرمنتخب،حلف اٹھا لیا،ایاز صادق نے 199 جب کہ ڈپٹی اسپیکرکےلئے غلام مصطفیٰ شاہ نے 197 ووٹ حاصل کئے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعےدونوں عہدوں کے لئے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیا،راجہ پرویز اشرف نے سردار ایاز کی کامیابی کا اعلان کیا۔
سپیکر کے عہدے کے لئے کل 291 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں ایک ووٹ مسترد ہوا اور سردار ایاز 199 ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں،سردار ایاز صادق کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیئے۔
سپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا۔
اس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے سردار ایاز صادق سے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا اور ایوان کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروایا جس میں حکومتی اتحاد کے غلام مصطفیٰ اور سنی اتحاد کونسل جنید اکبر امیدوار تھے۔
غلام مصطفیٰ 197 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیئے،جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے غلام مصطفی شاہ سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا حلف لیا۔
Comments are closed.