جنرل باجوہ اورجنرل فیض بیٹھ کرہم سے قانون سازی کرواتے تھے،خواجہ آصف

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا جنرل باجوہ اورجنرل فیض بیٹھ کرہم سے قانون سازی کرواتے تھے،خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھی قانون سازی کروائی گئی۔

ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس آئی کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں،اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا بھگت رہے ہیں۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا اس کیلئے ہمیں اس وقت آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں،سارے عناصر کو استحکام کیلئے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے۔

صدرعلوی کے حوالے سے خواجہ آصف نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی دوبارہ خلاف ورزی صدرعارف علوی نے کی ہے جس پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا کیس چل جانا چاہئے۔

انھوں نے کہا 9مئی کو بھی ریاست کو چیلئج کردیا گیا تھا جسکے مرتکب لوگوں کو احتساب کے عمل میں لانا چاہیے،نیب اور دیگر اداروں کے زریعے میاں صاحب اور کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

Comments are closed.