لاہور قلندرز کو لگاتار پانچوں شکست، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو زیر کر لیا

50 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور: لاہور قلندرز کو لگاتار پانچوں شکست، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو زیر کر لیا، پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے، عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے۔

جیت کیلئے ملنے والے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 24 اور ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12، 12 رنز اسکور کیے، ملتان سلطانز کے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے 3 ، 3 وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم 2اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔ رسی وین ڈیر ڈوسن نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو رائیگاں رہی۔

پی ایس ایل 9 کے جاری ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہے جبکہ پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنرز بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔بابراعظم نے 48 اور روومن پوویل نے 46 رنز بنائے۔ آصف علی 6 رنز بناسکے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی، قلندرز ٹورنامنٹ میں اب تک 4میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments are closed.