ملک محمد احمد 224 ووٹ لے کر سپیکرپنجاب اسمبلی منتخب، حلف اٹھا لیا

53 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد 224 ووٹ لے کر سپیکرپنجاب اسمبلی منتخب، حلف اٹھا لیا، سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل تھے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن ليگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہوں گے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اسپیکر کا انتخاب نہیں روک سکتے، پنجاب اسمبلی کے احاطے سے کسی کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے۔

Comments are closed.