کراچی کنگزنے سنسنی خیز مقابلےکے بعد لاہورقلندر2وکٹوں سے ہرادیا

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگزنے سنسنی خیز مقابلےکے بعد لاہورقلندر2وکٹوں سے ہرادیا،آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کےلئے 11 رنز درکار تھے تاہم قلندر کے کپتان شاہین شاہ کےاسپنر کو اوور دینے کےغلط فیصلے نے ٹیل اینڈرز کو کراچی کنگز کومیچ جنتوانے کا موقع دے دیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے شعیب ملک اور پولارڈ کے درمیان 104 رنز کی شراکت نے کنگزکو واپس میچ میں لایا، پہلے پولارڈ33 بالز پر58 رنز جب کہ بعد میں شعیب ملک 32 بالز پر39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اسپنر احسن حفیظ کے آخری اوور میں11 رنز درکار تھے حسن علی نے پہلی ہی بال پر چھکا مارکر میچ آسان کردیا،تاہم بعد میں وہ 9 رنز پر آوٹ ہوگئے ،میچ جب برابرتھا تو امیر حمزہ نے آخری بال پر چوکا مار کر کراچی کنگز کوفتح دلادی۔

لاہور قلندرز کی اس ایونٹ میں یہ لگاتار چوتھی شکست تھی اور ابھی تک دفاعی چمپئن اپنی پہلی فتح کو ترس رہی ہے، کپتان شاہین شاہ نے آخری اور اسپنر کو دے کر کراچی کنگز کی فتح کاراستہ ہموار کردیا۔

لاہور قلندر کی طرف سے احسن حفیظ اور زمان خان نے2،2 کھلاڑی آوٹ کئے جب کہ شاہین شاہ، حارث روف اور جانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور نے کراچی کو جیت کےلئے 176 رنز کا ہدف دیا، صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کراپنی ٹیم کوفائٹنگ ٹوٹل تک پہنچایا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،فخرزمان 6 اور ڈوسن 26 رنزپرآوٹ ہوئے، پہلی وکٹ 9 اور دوسری45 رنز پر گری۔

اس کے بعد احسن حفیظ 8، جہانداد خان 12، شے ہوپ نے 21 رنز بنا کر یکے بعد دیگرے آوٹ ہوئے،صاحبزادہ فرحان 72 اورجارج لِنڈا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، تبریز شمسی اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں،لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے اورپہلے تینوں میچز ہار چکی ہے ۔

کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود کے پاس ہے باقی کھلاڑیوں میں محمد اخلاق، جیمز وینس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی شامل ہیں ۔

لاہورقلندرز کی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی ویندر ڈوسن، شے ہوپ، سکندر رضان، جارج لِنڈا، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

Comments are closed.