کراچی میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج، مظاہرین پر شیلنگ،متعدد زخمی
فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی: کراچی میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج، مظاہرین پر شیلنگ،متعدد زخمی ہوگئے، مظاہرین کی قیادت جے یوآئی سندھ کے صوبائی امیر راشد سومرو کررہے ہیں۔
مظاہرین نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جو ان سطور کے لکھنے تک جاری ہے اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس سے راشد سومرو سمیت متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین مسلسل دھاندلی نتائج نا منظور کی نعرہ بازی کرتے رہے۔
کراچی کی شاہراہ فیصل پر جے یو آئی (ف) کے احتجاجی کارکنوں پر پولیس نے دھاوا بول دیامظاہرین ریلی کی صورت میں پریس کلب کی جانب جا رہے تھے ۔
نرسری کے مقام پر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے ہوگئے، پولیس نے آگے جانے سے روکا جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے، کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
اس دوران مظاہرین کی جانب سے ریلی کی قیادت صوبائی امیر جے یو آئی راشد سومرو کررہے تھے، جے یو آئی کے کارکنوں نے نرسری کے مقام پر دھرنا دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے باعث کسی کو بھی جلسہ ، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔
اس سے قبل دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس نے قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، پولیس نے کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔
روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں خواتین کارکن بھی شامل ہیں جنھیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاہے، سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Comments are closed.