سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن رہنماوٴں کا احتجاج،نعرے بازی

42 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کے دوران اپوزیشن رہنماوٴں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نو منتخب ارکان سے حلف لیا، نو منتخب ارکان سے سندھی، ارود اور انگریزی زبان میں حلف لیا گیا۔
ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر کی جانب سے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں حلف برداری کے دوران اپوزیشن رہنماوٴں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔
سندھ اسمبلی میں گیلری میں موجود لوگوں نے نعرے بازی کی، اس دوران سپیکر آغا سراج درانی غصہ ہوگئے ہیں اور احتجاجی رہنماوٴں کو خاموش رہنے کی ہدایات کرتے رہے۔
سپیکر آغا سراج درانی نے ایوان میں شور کرنے پر ارکان کو ڈانٹ پلا دی، انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی کارروائی کرنے دیں، لوگ خاموش ہوجائیں ورنہ گیلری خالی کرادوں گا۔

قبل ازیں نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی پہنچے مراد علی شاہ نے ارکان سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا۔

یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کے شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ایم کیوایم کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 36 تک پہنچ گئی، ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی دو اور اقلیتوں کی ایک مخصوص سیٹ پر نوٹیفکیشن روک لیا، سندھ اسمبلی میں تیسرا بڑا گروپ ان اراکین پر مشتمل ہے جنہوں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کر کے الیکشن کمیشن کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی درخواست دی ہوئی ہے۔

ادھرپیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا، مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کیا گیا ہے، اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار اور اقلیتی رکن نوید انتھونی ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

Comments are closed.