امریکا کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کامطالبہ

42 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں

وائٹ ہاوٴس میں پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے اور تعلق کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے، سوشل میڈیا تک شہریوں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے اور اس کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

Comments are closed.