غزہ میں نسل کشی ،برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

42 / 100

فائل:فوٹو
برازیلیا: برازیلین صدر کے غزہ میں نسل کشی بیان کے بعد اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیامیں افریقی یونین کانفرنس سے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا نے خطاب کرتے ہوئیغزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا، تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برازیلین صدر جب تک اپنا بیان واپس نہیں لیتے انہیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، برازیلین صدر کو معاف کریں گے ناہی انہیں بھولیں گے۔

Comments are closed.