پی ٹی آئی کے 50 کامیاب آزاد امیدوار اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل میں شامل
فوٹو:سوشل میڈیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 50 کامیاب آزاد امیدوار اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے، آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ کا مراسلہ اور بیان حلفی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے.
اب تک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50آزاد امیدواروں نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کروادی، سنی اتحادکونسل کے چیئرمین حامدرضا نے تمام امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے.
اس سے قبل تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں بیرسٹرگوہر، عمر ایوب، رؤف حسن، علامہ راجا ناصر عباس اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے، ہمارے آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، ہم نے آزاد
امیدواروں کو سپورٹ کیا، وہ جیت گئے۔
پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیار رہے ہیں.
Comments are closed.