کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا پی ایس ایل 9 میں فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں زلمی کو شکست
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا پی ایس ایل 9 میں فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں زلمی کو شکست،لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرادیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بناسکی۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ اوپنرز جیسن روئے اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
جیسن روئے 75 اور سعود شکیل 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ذیشان اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
زلمی کی جانب سے دونوں اوپنرز کے بعد کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا۔
ٹام کوہلر کیڈمور نے 18، رومین پاول نے 17 اور ڈان موسلے 11 رنز بناسکے۔ آصف علی 2 جبکہ عامر جمال 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد 2 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے، انہوں نے ہی بابر اعظم کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
محمد وسیم، محمد عامر اور اکیل حسین نے ایک ایک وکٹ لی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسوو نے کہا کہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں
Comments are closed.