تحریک انصاف کے خلاف دھاندلی کومدرآف آل رگنگ ڈیکلیئر کرتے ہیں،عمرایوب

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف دھاندلی کومدرآف آل رگنگ ڈیکلیئر کرتے ہیں،عمرایوب نے کہا جو کچھ عوام کے ووٹ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ مدر آف رگنگ ہے۔

 عمرایوب نےاسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ پریس کانفرس  میں دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تحریکِ انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ ملے اور ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 18 سیٹیں چرائی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، جعلی فارم 45 کو مسترد کیا جائے، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 50 سے 60 ہزار جعلی ٹھپے لگائے، جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا۔

انھوں نے کہا ک جن جن کا نام کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ انکوائری سے الگ ہو جائیں، پشاور کی صوبائی اسمبلی کی7 سے 8 نشستیں کمشنر نے ہروائیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کے خدوخال پر بات کی جاتی ہے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے اب تک عوامی مینڈیٹ کےمطابق انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں، کے پی کے میں 92، پنجاب میں 115، سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 4 نشستیں ہیں، سندھ میں ایک نشست بھی نہیں دی گئی۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔

انھوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے،پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر کی پریس کانفرنس ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

ان کا کہنا تھا کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق آواز دی، تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے، تمام لوگوں کو شامل تفتیش کیا جائے، تحقیقاتی رپورٹ عوام سے شیئر کی جائے۔

Comments are closed.