عمران خان کی کال پر انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے اسلام آباد میں بڑی ریلی نیشنل پریس کلب پہنچ گئی. 

راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی بڑی احتجاجی ریلیاں، لاہور سمیت مختلف مقامات پر گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں. 

انتخابات کے نتائج پر تحفظات کے اظہار کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر جماعتوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا کل دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے.

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی طرف سے اسلام آباد میں کل احتجاجی ریلی نکالنے کی ضلعی حکومت کو درخواست دی گئی تھی جو کہ ضلعی انتظامیہ نے مسترد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور جلسے جلسوں کی اجازت نہیں ہے ، دوسری طرف پولیس نہ اجازت نہ ملنے کے باوجود کل کےلئے شہر میں اضافی نفری طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد میں اسد قیصر کی سربراہی میں وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی، مبینہ دھاندلی کے خلاف ملکر جدوجہد پر اتفاق، پی ٹی آئی وفد کی قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاو سے بھی ملاقات۔

اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

اس موقع پردونوں جماعتوں نےملکر انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کی گئی بدترین دھاندلی پر فیصلہ کیا ہے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں سب کو اکٹھا کریں۔

اسد قیصر نے کہا بات طے ہے اب فیصلے کمروں میں نہیں ہوں گے۔ دعوت دیتے ہیں کہ کل کے احتجاج میں پوری قوم شرکت کرے،جماعت اسلامی کے لیاقات بلوچ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد ملک بڑے بھیانک بحران سے دوچار ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کے استفعی کا مطالبہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی کی ہم سے جو بات ہوئی اسکے تمام پہلوؤں پر مشاورت کریں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وفد نے قومی وطن پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان بیرسٹر سیف نے بتایا،چیئرمین پی ٹی ائی کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ پیچیدہ صورت حال میں پی ٹی آئی نے پہل کی اور ان حالات پر بات کی،اسے خوش آئیند سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ملک عامر ڈوگر بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی رہائش پہنچے اور ان سے تفصیلی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری طرف رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Comments are closed.