نگران حکومت نے گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا،پٹرولیم مصنوعات کے نرخ 8 روپے 37 پیسے تک بڑھائے گئے ہیں.

رات گئے نگران حکومت نے جاتے جاتے آنے والی نئی حکومت کا آسان کیا اور آئندہ 15 دن کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے.

پیٹرولیم مصنوعات کی 8 روپے 37 پیسے تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ۔۔پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے.

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ کی نئی قیمت 287 روپے33 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔۔ نئی قیمتوں کااطلاق رات 12 بجے ہو چکا ہے.

Comments are closed.