تحریک انصاف وفد کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف وفد کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے دونوں جماعتوں کااس ایک نکتہ پر اتفاق، مختصر میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی وفد واپس چلا گیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنمااس بات پر متفق تھے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ، ملاقات میں آئندہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد حافظ حمد اللہ اور بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کی ، حافظ حمداللہ کا کہنا تھا،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کہ طرف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفدآیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے باضابطہ رابطہ کیا گیا تھا، الیکشن دھاندلی زدہ ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں پی ٹی آئی اور دونوں وفد اس بات پہ متفق ہے ہیں کہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن ہیں آگے کیا ہو گا اسے آنے والے وقت پہ چھوڑ دیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور فریقین انتخابات میں دھاندلی کے موقف پر متفق ہیں، انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف 17 فروری کو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا الیکشن دھاندلی زدہ ہیں پاکستانی عوام کے مینڈیٹ میں خیانت کی گئی، اس وقت تک یہ تحریک چلائیں گے جب تک انصاف نہیں ملتا ہے۔

Comments are closed.